استنبول:عالمی توانائی و ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز

توانائی کے شعبے میں اہمیت کی حامل اس کانفرنس کا عنوان "اکیسویں صدی میں شعبہ صنعت میں توانائی کا کردار" رکھا گیا ہے جو کہ تین روز جاری رہے گی

262065
 استنبول:عالمی توانائی و ماحولیاتی کانفرنس  کا آغاز

21 ویں عالمی توانائی و ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز کل سے استنبول میں ہو رہا ہے۔
توانائی کے شعبے میں اہمیت کی حامل اس کانفرنس کا عنوان "اکیسویں صدی میں شعبہ صنعت میں توانائی کا کردار" رکھا گیا ہے جو کہ تین روز جاری رہے گی ۔
یہ کانفرنس وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے تعاون سےمنعقد ہو رہی ہے جس میں 35 ممالک سے 400 کے قریب کمپنیاں شرکت کریں گی ۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وزیر توانائی تانیر یلدز خطاب کریں گے جس کے دوران 36 نشستیں منعقد ہونگی۔
ان نشستوں میں بجلی کی تقسیم، قابل تجدید توانائی ، بجلی کی پیداواری استعداد، شمسی توانائی ،ہائیڈرولک منصوبے ، جوہری توانائی سمیت ونڈ ٹربائن انرجی جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں