ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز تجارت کے قیام پر سرعت سے کام ہو رہا ہے، ترک وزیر توانائی و آبی وسائل

استنبول میں بوتاش اور گیس پروم  کی شراکت داری میں استنبول فنانشیل سینٹر میں ایک  مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کی  منصوبہ بندی

2150343
ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز تجارت کے قیام پر سرعت سے کام ہو رہا ہے، ترک وزیر توانائی و آبی وسائل

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ترکیہ میں قدرتی گیس کے تجارتی مرکز کے قیام کے لیے بنیادی ڈھانچے پرقابل ذکر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

وزیر بائراکتار جو مقرر کی حیثیت سے شرکت کر رہے  ہیں نے  روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی حکام سے مذاکرات میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دائرہ کار میں پریس کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے  بتایا کہ قدرتی گیس اور جوہری توانائی ترکیہ کے لیے  نمایاں معاملات کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان دو نوں شعبوں میں روس کے ساتھ گہرا تعاون قائم  ہے۔

انہوں نے  اس  طرف  اشارہ  دیا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترکیہ میں قدرتی گیس کے تجارتی مرکز کے قیام کے حوالے سے ایک ہدف مقرر کر رکھا ہے، ہم نے اسی ہدف  کے  مطابق موجودہ کام اور آئندہ کے لائحہ عمل  کو وضع کرنے کے لیے  ایک طرح کے روڈ میپ کا جائزہ لیا ہے۔"

ترکیہ میں قدرتی گیس کے تجارتی مرکز کے قیام  پر کام جاری ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے ترک وزیر  نے بتایا  کہ اس ضمن میں خاص طور پر حالیہ برسوں میں کی گئی سرمایہ کاری کے ساتھ  ترکیہ  میں بہت اہم  امور سر انجام دیے گئے ہیں ۔ اب ہم استنبول میں بوتاش اور گیس پروم  کی شراکت داری میں استنبول فنانشیل سینٹر میں ایک  مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کی  منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔"

بائراکتار نے مزید  بتایا کہ آئندہ کے مہینوں میں  ٹھوس کارروائیاں کرتے ہوئے ہم اس مرکز ِ تجارت کو عملی  شکل دینے کے خواہاں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں