سال2024 کے آخر تک برآمدات 267 بلین ڈالر اور خدمات کی سطح 110 بلین ڈالر ہو جائیگی، صدر ایردوان

اب ہم   موجودہ اقتصادی پروگرام کے نتائج کازیادہ واضح طور پر مشاہدہ  کر سکنے والے افراط زر میں کمی کے دور میں داخل ہو رہے  ہیں

2150384
سال2024 کے آخر تک برآمدات 267 بلین ڈالر اور خدمات کی سطح 110 بلین ڈالر ہو جائیگی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  ہم  قطعی طور پر 2024 کے آخر تک برآمدات 267 بلین ڈالر اور خدمات کی سطح  کو 110 بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔

صدر ایردوان نے استنبول خلیج  کنونشن سنٹر میں ترک برآمد کنندگان اسمبلی کی 31ویں عام جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

ایردوان کے ایجنڈے میں معیشت کی ترقی شامل تھی۔

"اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  مہنگائی کا سب سے مشکل دور اب  ماضی بن گیا ہے  ایردوان نے کہا: اب ہم   موجودہ اقتصادی پروگرام کے نتائج کازیادہ واضح طور پر مشاہدہ  کر سکنے والے افراط زر میں کمی کے دور میں داخل ہو رہے  ہیں۔

برآمدات میں ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ مئی تک ہماری برآمدات نے 260.1 بلین ڈالر  تھیں  جنہوں نے گزشتہ  سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 24.1 بلین ڈالر کی برآمدات  ہماری تاریخ میں  ماہ مئی کی سب سے زیادہ برآمدات  تھیں۔

صدر نے کہا کہ وہ یقینی طور پر 2024 کے آخر تک اشیا کی برآمدات 267 بلین ڈالر اور خدمات کی برآمدات کو 110 بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ معیشت میں ترقی کے اعداد و شمار بھی خوش آئند ہیں، ایردوان نے کہا"رواں  سال کی پہلی سہ ماہی میں ہماری شرح   نمو 5.7 فیصد تھی۔

 



متعللقہ خبریں