ٹریڈ ونڈز یورپ-یوریشیا فورم استنبول میں ہوگا

امریکی امور  تجارت کی جانب سے ترکیہ اور استنبول کے مقامات کے انتخاب کو سرمایہ کاروں اور کاروباری دنیا کے لیے ایک اہم، مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

2121976
ٹریڈ ونڈز یورپ-یوریشیا فورم استنبول میں ہوگا

ترکیہ 16 سال بعد دوبارہ سے ٹریڈ ونڈز یورپ -یوریشیا کی میزبانی کرے گا  جو کہ تجارتی مشن اور فروغِ ترقی  فورم  امریکہ کے زیر قیادت ہے ۔

13 تا 15 مئی  کے درمیان  استنبول میں منعقد ہونے والے فورم میں 300 سے زائد شرکاء شامل ہونگے ۔

 شعبہ صنعت کے تجربہ کار پیشہ ور افراد اور سرکاری اداروں کے ماہرین تک رسائی کے علاوہ، شرکاء کو امریکی تجارتی نمائندوں کے ساتھ بالمشافہ  ملاقاتوں، بہترین صنعتی صلاحیتوں کو دریافت کرنے  سمیت  امریکی اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ نئے روابط قائم کرنے جیسے مواقع میسر ہوں گے۔

امریکی امور  تجارت کی جانب سے ترکیہ اور استنبول کے مقامات کے انتخاب کو سرمایہ کاروں اور کاروباری دنیا کے لیے ایک اہم، مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 فورم میں شرکت کرنے والی امریکی کمپنیاں  زیادہ تر توانائی، خلائی شعبہ اور دفاع، سلامتی  ، الیکٹرانکس،  تحفظ ِصحت اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

اقتصادی مشیر ایٹین لی بیلی نے تقریب کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ یہ ہے کہ وہ بیک وقت یورپ اور ایشیا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے،جب پیداواری صنعت میں اعلیٰ معیار کو  شامل کیا جاتا ہے تو ترکیہ امریکی کمپنیوں کے لیے زیادہ پرکشش ہو جاتا ہے، یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس فورم  کی میزبانی  کےلیے  استنبول کا انتخاب کیا گیا کیونکہ  ترکیہ خود امریکی کمپنیوں کے لیے ایک مثالی بازار  ہے۔

 



متعللقہ خبریں