شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعاون سے متعلق قوانین معطل کر دیئے

شمالی کوریائی  اسمبلی  نے گزشتہ روز اپنے اجلاس  میں جنوبی کوریا  کے ساتھ اقتصادی تعاون اور  کوہ کم گانگ  میں منعقدہ عالمی  ٹورز سے متعلقہ  قوانین فسخ کر دیئے ہیں

2099730
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعاون سے متعلق قوانین معطل کر دیئے

 شمالی کوریا  نے جنوبی کوریا کے  ساتھ اقتصادی تعاون سے متعلق قوانین منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 شمالی کوریائی  اسمبلی  نے گزشتہ روز اپنے اجلاس  میں جنوبی کوریا  کے ساتھ اقتصادی تعاون اور  کوہ کم گانگ  میں منعقدہ عالمی  ٹورز سے متعلقہ  قوانین فسخ کر دیئے ہیں۔

 اس حوالے سے جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ  اس فیصلے سے شمالی کوریا  مزید تنہا رہ جائے گا جو کہ اس کا یک طرفہ فیصلہ ہے۔

 شمالی کوریا  کی عوامی اسمبلی نے   گزشتہ ماہ  جنوبی کوریا کے ساتھ  تعلقات  قائم کرنے والے  کلیدی ادارے قومی اقتصادی تعاون بیورو اور عالمی سیاحتی ادارے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 کم جونگ ان  نے جنوبی کوریا  کو ناقابل تبدیل دشمن قرار دیتے ہوئے  اپنے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں