ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ ملا ہے: برطانوی وزیر

برطانوی وزیر برائے  دفاعی حصول  جیمز کارٹلیج  نے کہا ہے کہ  ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں

2016777
ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ ملا ہے: برطانوی وزیر

برطانوی وزیر برائے  دفاعی حصول  جیمز کارٹلیج  نے کہا ہے کہ  ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

برطانوی امور دفاع کے مطابق ، کارٹلیج  نے استنبول میں منعقدہ سولہویں عالمی دفاعی صنعتی نمائش کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر اپنے بیان میں کارٹلیج نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے  برآمداتی امکانات اور دفاعی صنعت میں تعاون پر غور کرنے کے لیے میں نے  نائب وزیر دفاع جلال سامی توفیقجی اور صدارتی مشیر برائے  دفاعی صنعت حلوق گورگون سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں  عسکری سازو سامان اور ان کی برآمدات اور مشترکہ شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں ترکیہ سے ہمارے تعلقات کافی فروغ حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ  یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہم نے  ترکیہ کے ساتھ فضائی،بری اور بحری شعبوں میں دفاعی صنعتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں بالخصوص  برطانوی صنعت کی طرف سے  TF-X  جنگی طیاروں کی تیاری میں ترک ہم منصبوں کے ساتھ تعاون جاری ہے ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں