امریکہ: فیڈ نے پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ اضافہ کر دیا

وفاقی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اہداف کے ساتھ تعاون کے لئے پالیسی ریٹ میں 5 سے 5،25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے: فیڈ

1982530
امریکہ: فیڈ نے پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ اضافہ کر دیا

امریکہ کے مرکزی بینک 'فیڈ' نے پالیسی ریٹ کو 25 پوائنٹ کے اضافے سے حالیہ 16 سالوں کے بلند ترین درجے 5 سے 5،25 کے درمیان کر دیا ہے۔

فیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیسی ریٹ میں اضافے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اوپن مارکیٹ کمیٹی FOMC کا  مقصد زیادہ سے زیادہ روز گار فراہم کرنا اور طویل المدتی دورانیے میں افراطِ زر کو 2 فیصد کرنا ہے۔ ان مقاصد کے ساتھ تعاون کے لئے وفاقی فنڈ کی شرح میں 5 سے 5،25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈ گذشتہ سال کے ماہِ مارچ سے لے کر اب تک 10  دفعہ شرح سود میں اضافہ کر چُکا ہے۔

گذشتہ سال جون کے مہینے میں امریکہ میں افراطِ زر کی سالانہ شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو 1981 سے اب تک کا بلند ترین اضافہ تھا۔ اس اضافے کے بعد مارچ کے مہینے میں افراطِ زر میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فیڈ کے سربراہ جیروم پاول نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہا ہے کہ افراطِ زر، 2 فیصد طویل المدتی ہدف سے، بہت بلند ہے۔ افراطِ زر کو 2 فیصدی ہدف سے نیچے لانے میں کچھ وقت لگے گا۔

پاول نے کہا ہے کہ اس موقف کے ساتھ پالیسی ریٹ میں کمی موزوں نہیں ہو گی۔



متعللقہ خبریں