سعودی عرب چین میں پیٹرول ریفائنری اور پیٹروکیمیا تنصیب لگائے گا

سعودی آرامکو، چینی کمپنیوں نورینکو اور  پانجن کے اشتراک سے چین میں پیٹرول ریفائنری اور پیٹروکیمیا تنصیب تعمیر کرے گی: آرامکو

1965268
سعودی عرب چین میں پیٹرول ریفائنری اور پیٹروکیمیا تنصیب لگائے گا

سعودی عرب کی قومی پیٹرول کمپنی سعودی آرامکو نے چین میں پیٹرول ریفائنری اور پیٹروکیمیا تنصیب تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی آرامکو سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق چین کی کمپنیوں نورینکو اور  پانجن  کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کمپنیوں کی مشترکہ کاروائیوں سے، یومیہ 3 لاکھ بیرل پیداواری صلاحیت کی حامل پیٹرول ریفائنری اور سالانہ 10 لاکھ 65 ہزار ٹن ایتھلین اور 20 لاکھ ٹن  پریکسلین  کی پیداواری صلاحیت والی پیٹرول کیمیا تنصیب تعمیر کی جائے گی۔

توقع ہے کہ ضروری منظوریوں کے بعد رواں سال  ماہِ اپریل کے بعد منصوبے کی تعمیر شروع کر دی جائے گی اور 2026 میں  ریفائنری اور پیٹروکیمیا تنصیبات کام کرنا شروع کر دیں گی۔



متعللقہ خبریں