ترکیہ، 24 گھنٹو ں میں ٹوگ گاڑی کے 24 ہزار 150 آرڈر موصول
رواں ماہ کے اختتام سے گاڑیوں کو مالکین کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہو جائیگا
1961644

ترکیہ کی موٹر گاڑی جسے پہلی الیکڑک سمارٹ ڈیوائس کا درجہ بھی حاصل ہے کے 24 گھنٹوں کے اندر 22ہزار 150 آرڈر موصول ہوئے ہیں۔
ٹوگ کے سرکاری ٹویٹر پیج پر جاری کردہ ٹویٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ٹی ۔10 ایکس ماڈل کے بائیس ہزار آرڈ ملے ہیں۔
ٹویٹ کے مطابق رواں ماہ کے اختتام سے گاڑیوں کو مالکین کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہو جائیگا۔
اس پیغام میں ٹوگ ٹیکنالوجی کیمپس کے مناظر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔