ترکیہ: جنوری میں خلیجی ممالک کے لئے برآمدات میں 16،1 فیصد اضافہ

ماہِ جنوری میں ترکیہ کی خلیجی ممالک کے لئے برآمدات 16،1 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

1948256
ترکیہ: جنوری میں خلیجی ممالک کے لئے برآمدات میں 16،1 فیصد اضافہ

رواں سال کے ماہِ جنوری میں ترکیہ کی خلیجی ممالک کے لئے برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 16،1 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکیہ برآمداتی اسمبلی TIM کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مہینے میں ترکیہ کی برآمدات 2022 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 10،4 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں۔

اس دورانیے میں ترکیہ کی صرف خلیجی ممالک کے لئے برآمدات  16،1 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

گذشتہ مہینے میں عراق کو 671،2 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات کو 223،1 ملین ، سعودی عرب کو 202،8ملین ، ایران کو 191،7 ملین ، قطر کو 54،9 ملین ، کویت کو 454 ملین ، عمان کو 27،6 ملین اور بحرین کو 14،3 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

ماہ جنوری میں شرح کے اعتبار سے سب سے زیادہ برآمدات سعودی عرب کو کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں