فیڈ نے پالیسی ریٹ حالیہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح تک بڑھا دیا

امریکہ کے مرکزی بینک 'فیڈ' نے پالیسی ریٹ  کو، 25 پوائنٹ اضافے کے ساتھ حالیہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح، 4،50 سے 4،75 فیصد تک چڑھا دیا

1940987
فیڈ نے پالیسی ریٹ حالیہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح تک بڑھا دیا

امریکہ کے مرکزی بینک 'فیڈ' نے پالیسی ریٹ  کو، 25 پوائنٹ   اضافے کے ساتھ حالیہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح، 4،50 سے 4،75 فیصد تک چڑھا دیا ہے۔

فیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پالیسی ریٹ میں اضافے کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی FOMC کا ہدف زیادہ سے زیادہ روزگار اور طویل المدت عرصے میں افراطِ زر کی شرح کو 2 فیصد تک گرانا ہے۔ اس ہدف کے ساتھ تعاون کے لئے وفاقی فنڈ کی شرح کو 4،50 سے 4،75  فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ انڈیکیٹر صَرف اور پیداوار میں ایک معتدل اضافے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں روزگار کی فراہمی میں قابلِ ذکر اضافہ  اور بیروزگاری کی شرح میں مستقل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

فیڈ نے کہا ہے کہ افراطِ زر میں کسی حد تک کمی آئی ہے لیکن موجودہ  شرح بھی بلند ہے۔ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی افراطِ زر میں شدت کے خطرے کے مقابل نہایت درجے محتاط ہے۔ روس۔یوکرین جنگ  نہ صرف بڑے پیمانے پر انسانی و اقتصادی مشکلات کا سبب بن رہی ہے بلکہ گلوبل غیر یقینی  کو بھی ہوا دے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  کمیٹی کے، افراطِ زر کو 2   فیصد تک سُکڑانے کی حد تک، ثابت قدمی کا مظاہرہ کرسکنے کے لئے پالیسی ریٹ میں جاری اضافے موزوں خیال کئے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں