ترکیہ: جرمنی کے لئے برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ترکیہ کی جرمنی کے لئے گذشتہ سال کی برآمدات 18 بلین 910 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

1929527
ترکیہ: جرمنی کے لئے برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ترکیہ کی جرمنی کے لئے گذشتہ سال کی برآمدات 18 بلین 910 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

گذشتہ سال جرمنی کو سب سے زیادہ برآمدات 4 بلین 390 ملین ڈالر کے ساتھ   ترکیہ آٹو موبیل انڈسٹری  نے کیں۔

گاڑیوں کی صنعت کے بعد 3 بلین 635ملین ڈالر کے ساتھ ریڈی میڈ گارمنٹس کا سیکٹر دوسرے، 2 بلین 11 ملین ڈالر کے ساتھ  فولاد اور دیگر دھاتی سیکٹر تیسرے، 1 بلین 362 ملین ڈالر کے ساتھ الیکٹرک اور الیکٹرانکس سیکٹر چوتھے اور 1 بلین 309 ملین ڈالر کے ساتھ کیمیائی مادوں  اور کیمیائی مصنوعات کا سیکٹر پانچویں نمبر پر رہا ہے۔

جرمنی کے لئے برآمدات میں قدر کے اعتبار سے جس سیکٹر کی برآمدات سب سے زیادہ رہیں وہ 41 کروڑ 46 لاکھ 77 ہزار ڈالر کے ساتھ فولاد اور دیگر دھاتوں کا سیکٹر ہے۔

اس کے بعد 22 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار ڈالر کے ساتھ آٹو موٹیو انڈسٹری دوسرے، 17 کروڑ 21 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ ریڈی میڈ گارمنٹس تیسرے، 14 کروڑ 8 لاکھ 73 ہزار ڈالر کے ساتھ اسٹیل سیکٹر چوتھے اور 8 کروڑ 87 لاکھ 88 ہزار ڈالر کے ساتھ کیمیائی مادوں اور مصنوعات کا سیکٹر پانچویں نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اسٹیل سیکٹر نے گذشتہ سال 90 کروڑ 35 لاکھ 17 ہزار مالیت کی برآمدات کی تھیں۔



متعللقہ خبریں