تجارت میں سست روی کا رحجان جاری ہے: عالمی تجارتی تنظیم

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں  مالی تجارت میں اضافہ ہوا ہے  البتہ ، ترقی کی یہ رفتار پہلی سہ ماہی  کے مقابلے میں سست روی کا شکار رہی ہے

1871522
تجارت میں سست روی کا رحجان جاری ہے: عالمی تجارتی تنظیم

عالمی  تجارت میں سست روی کا رحجان جاری ہے۔

 یہ بات عالمی تجارتی تنظیم کے  مالی تجارتی بیرو میٹر کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں  مالی تجارت میں اضافہ ہوا ہے  البتہ ، ترقی کی یہ رفتار پہلی سہ ماہی  کے مقابلے میں سست روی کا شکار رہی ہے۔

 علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ  یوکرین ۔روس جنگ کے باعث عالمی تجارت میں کساد بازاری کا رحجان نمایاں ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران عالمی تجارتی حجم 5٫7 فیصد تھا جو کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 3٫2 فیصد  ہو گیا تھا۔

امکان ہے کہ  یوکرین ۔روس محاذ آرائی کی وجہ سے عالمی افراط زر میں اضافہ اور ترقی یافتہ معیشتوں کی متوقع زر پالیسیوں میں سختی لانے سے معاشی صورتحال غیر یقینی سے دوچار رہے گی ۔

 



متعللقہ خبریں