فرانس اور عرب امارات کے درمیان توانائی کے معاہدے

فرانسیسی وزارت اقتصادیات کے مطابق، توانائی کے شعبے میں یہ معاہدہ اماراتی صدر محمد بن زائد النہیان کے دورہ فرانس کے تحت طے کیا گیا ہے

1856694
فرانس اور عرب امارات کے درمیان توانائی کے معاہدے

فرانس اور متحدہ عرب امارات نے  توانائی کے شعبے میں ایک مشترہک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت اقتصادیات کے مطابق، توانائی کے شعبے میں یہ معاہدہ اماراتی صدر محمد بن زائد النہیان کے دورہ فرانس کے تحت طے کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی  کے شعبوں میں  سرمایہ کاری کے منصوبوں کے عملی جامہ پہنانے کےلیے ایک فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس دوران، صدر امانویل ماکروں  نے اماراتی رہنما کو فرانس کے بلند ترین قومی اعزاز legion d honneur سے بھی نوازا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عرب امارات نے فرانس  سے چودہ ارب یورو مالیت کے اسی عدد رافیل طیارے خریدنے کا بھی معاہدہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں