موبائل گیم سیکٹر کی منڈی میں ترکی کا حصہ 1،2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا

ہماری فرمیں نہ صرف ٹرینڈ کو فالو کر رہی ہیں بلکہ گیم بنانے کے معیار میں بھی بتدریج اضافہ کر رہی ہیں: اوزان آئی دیمیر

1817546
موبائل گیم سیکٹر کی منڈی میں ترکی کا حصہ 1،2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا

گیم سیکٹر میں ترکی کا حصہ ایک بلین 200 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

'گیم اِن ترکی' گیم اینڈ ای اسپورٹس ایجنسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اوزان آئی دیمیر نے کہا ہے کہ گیم ان ترکی کے، ترکی گیم سیکٹر کی 2021 کی رپورٹ کے بارے میں، جاری کردہ بیان کے مطابق 2018 میں گلوبل گیم مارکیٹ میں ترکی کا حصہ 138 بلین ڈالر تھا جو 2019 میں بڑھ کر 152 بلین ڈالر ہو گیا۔

آئی دیمیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے 2020 میں گلوبل گی مارکیٹ میں ترکی کا حصہ بڑھ کر 177 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ اصل میں ہماری توقعات سے بہت زیادہ تھا۔ 2021 میں یہ اعداد و شمار 176 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اوزان آئی دیمیر نے کہا ہے کہ 2018 میں ترکی کا گیم سیکٹر میں حصہ 853 ملین ڈالر تھا جو 2020 میں 880 ملین اور 2021 میں ایک بلین 200 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2020 میں ترکی کے گیم سیکٹر نے 2 بلین ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری حاصل کی اور یہ سرمایہ کاری 2021 میں بھی جاری رہی۔ اس کامیابی کی بنیادی عناصر میں، ترک سوفٹ وئیر اور موبائل گیم سیکٹر فرموں کی کامیابی کو اوّلین عنصر قرار دیا جاسکتا ہے۔ ہماری فرمیں نہ صرف ٹرینڈ کو فالو کر رہی ہیں بلکہ گیم بنانے کے معیار میں بھی بتدریج اضافہ کر رہی ہیں۔

آئی دیمیر نے کہا ہے کہ ترکی کی معیاری موبائل گیمیں غیر ملکی کمپنیوں کی بھی مرکز توجہ بن رہی ہیں۔ ترکی کی یونیورسٹیوں میں گیم بنانے کی معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں