ہائپر سونک اسلحے کی تیاری ،امریکہ،برطانیہ اور آسٹریلیا تعاون پر آمادہ

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ہائپرسونک ہتھیاروں اور برقی جنگی صلاحیتوں جیسے دفاعی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے

1807989
ہائپر سونک اسلحے کی تیاری ،امریکہ،برطانیہ اور آسٹریلیا تعاون پر آمادہ

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے ہائپرسونک ہتھیاروں اور برقی جنگی صلاحیتوں  میں قریبی آپسی تعاون AUKUS کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے فوجی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ہائپرسونک ہتھیاروں اور برقی جنگی صلاحیتوں جیسے دفاعی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے آکس نامی نئے معاہدے کے تحت اس اہم فیصلے کا اعلان کیا۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے گزشتہ برس ستمبر میں یہ نیا سہ فریقی اتحاد قائم کیا تھا۔

ان رہنماؤں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک ہائپرسونکس، ہائپرسونکس شکن، اور برقی جنگی صلاحیتوں پر نئے سہ فریقی تعاون کے آغاز کے ساتھ ہی، معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے اور دفاعی اختراع پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

خطہ بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تشویش بڑھتی جا رہی ہے اور اس پس منظر میں یہ اعلان کافی اہمیت کا حامل ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے ہمارا کام ان امور پر اور دیگر اہم دفاعی اور دفاعی صلاحیتوں پر آگے بڑھتا جائے گا، ہم اپنے اتحادیوں اور دیگر قریبی شراکت داروں کو اس میں شامل کرنے کے مواقع تلاش کرتے رہیں گے۔ 

 واضح رہے کہ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے بھی پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کر سکتے ہیں اور وہ بیلیسٹک میزائلوں کی طرح ہی جوہری ہتھیاروں کو اپنے ہدف تک پہنچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں