یوکرین پر روسی حملے،تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے

1784311
یوکرین پر روسی حملے،تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہو گئیں۔

 روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی کی تجارت  بھی شدید مندی کی زد میں آگئی۔

بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں