رواں سال کا بھی قیمتی ترین برانڈ ایپل

اپیل کے بعد ساڑھے تین سو ارب ڈالر  کے  ساتھ  امازون اور 263 ارب ڈالر کے ساتھ گوگل کا نمبر آتا ہے

1768563
رواں سال کا بھی قیمتی ترین برانڈ ایپل

اس سال بھی دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ ایپل قرار پایا ہے۔

بین الاقوامی برانڈ ویلیو ایشن آرگنائزیشن برانڈ فنانس کی طرف سے تیار کردہ "دنیا کے سب سے قیمتی 500 برانڈز-گلوبل 500-2022 ریسرچ" کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

اس کے مطابق، ایپل،  کہ جس کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ 355 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ، "دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ" کا عنوان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔  ایپل 2021 کی تحقیق میں بھی 263.4 ارب ڈالر کے ساتھ اول نمبر پر تھا۔

اپیل کے بعد ساڑھے تین سو ارب ڈالر  کے  ساتھ  امازون اور 263 ارب ڈالر کے ساتھ گوگل کا نمبر آتا ہے۔

مذکورہ فہرست میں امریکی مائیکروسافٹ 184.2 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، والمارٹ 112 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں، جنوبی کوریا کی سام سنگ 107.3 بلین ڈالر کے ساتھ چھٹے اور امریکی فیس بک 101.2 بلین ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔چین کی آئی سی بی سی 75  ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

ممالک کی فہرست میں متحدہ امریکہ کو اب تک کی برتری حاصل ہے۔ گلوبل 500 کی فہرست میں 199 امریکی کمپنیاں، 77 چینی، 31 جاپانی، 28 فرانسیسی، 25 جرمن اور 23 برطانوی کمپنیاں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں