ترکی میں روزگار میں 2.7 ملین کا اضافہ ہوا ہے، صدر ایردوان

غیر متوازن غیر ملکی زر مبادلہ کی طلب کی وجہ سے مارکیٹوں میں ضرورت سے زیادہ اتار چڑھاؤ دوبارہ نہیں آئے گا۔

1766522
ترکی میں  روزگار میں 2.7 ملین کا اضافہ ہوا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی میں اقتصادی ترقی اور برآمدات کے ریکارڈ کے علاوہ، کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کے مقابلے میں روزگار میں 2.7 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول کے قصر واحدین  میں تاجروں کی ایسوسی ایشن کے صدر محمود عاصمہ لی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو شرف ملاقات بخشا۔

معیشت میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا،"نمو اور برآمدات جیسے شعبوں میں ریکارڈ کے علاوہ، افرادی قوت میں  وبائی مرض سے پہلے کے مقابلے میں 2.7 ملین کا اضافہ ہوا ہے، جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔".

انہوں نے کہا "مبادلہ کی شرح کے استحکام کے ساتھ ہم سمجھتے ہیں کہ غیر متوازن غیر ملکی زر مبادلہ کی طلب کی وجہ سے مارکیٹوں میں ضرورت سے زیادہ اتار چڑھاؤ دوبارہ نہیں آئے گا۔"



متعللقہ خبریں