ترکی میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت میں اضافہ

ترکی میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت ماہِ نومبر میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 48،4 فیصد اضافے سے 7 ہزار 363 تک پہنچ گئی

1747262
ترکی میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت میں اضافہ

ترکی میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت ماہِ نومبر میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 48،4 فیصد اضافے سے 7 ہزار 363 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے مکانات کی فروخت کے ماہِ نومبر کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکی بھر میں ماہِ نومبر میں کُل ایک لاکھ 78 ہزار 814 مکانات فروخت کئے گئے۔ اس دورانیے میں غیر ملکیوں نے 7 ہزار 363 مکانات خریدے۔ نومبر کے مہینے میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت میں سالانہ سطح پر 48،4 فیصد اضافہ ہوا۔

مکانات کی کُل فروخت میں غیر ملکیوں کے ہاتھ فروخت کی شرح 4،1 فیصد رہی۔

ماہِ نومبر میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی سب سے زیادہ فروخت میں 2 ہزار 922 مکانات کے ساتھ استنبول پہلے، 1917 مکانات کے ساتھ انطالیہ دوسرے، 428 مکانات کے ساتھ انقرہ تیسرے نمبر پر رہا۔

جنوری۔نومبر کے دورانیے میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 39،4 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ہزار 735 مکانات تک پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں