فلسطینی معیشت بدحال ہو چکی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کے مشرق وسطی امن عمل کے خصوصی نمائندے ٹور وینس لینڈ نے  خبردار کیا  ہے کہ فلسطین کی معیشت بد حالی کا شکار ہے

1722341
فلسطینی معیشت بدحال ہو چکی ہے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  کے مشرق وسطی امن عمل کے خصوصی نمائندے ٹور وینس لینڈ نے  خبردار کیا  ہے کہ فلسطین کی معیشت بد حالی کا شکار ہے ۔

 وینس لینڈ نے سلامتی کونسل کو اپنی بریفنگ میں واضح کیا  کہ فلسطین میں اخراجات آمدنی سے تجاوز کر چکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں بجٹ خسارہ بڑھ چکا ہے۔

 فلسطین میں اس سال بجٹ خسارے کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اضافے کے ساتھ 800 ملین ڈالرز ہو سکتی ہے جبکہ ملکی قرضۃ جات کی  استعداد بھی ختم وہ چکی ہے۔

 واضح رہے کہ  اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے لیے ٹیکس آمدنی میں کروڑوں لاکھوں ڈالرز کٹوتی کا عمل جاری ہے جس کےلیے اسرائیل اور  فلسطین دونوں کو  اصلاحات اور پالیسیوں میں ردو بدل کی فوری ضرورت ہے ۔

 وینس لینڈ نے کہا کہ سیاسی کشیدگی،عدم استحکام  اور نا امیدی  خطے میں بڑھ رہی ہے  جسے روکنا ہوگا۔

  



متعللقہ خبریں