کورونا وباء نے ٹرکش کولون کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا

کورونا وائرس وباء کے دوران ٹرکش کولون کو پوری دنیا میں شہرت حاصل ہوئی، عالمی طلب کو پورا کرنے کے لئے کولون فرم نے اپنے اوقات کار کو24 گھنٹے کر دیا

1715616
کورونا وباء نے ٹرکش کولون کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا

کورونا وائرس وباء کے دوران ٹرکش کولون کو پوری دنیا میں شہرت حاصل ہوئی ہے اور حالیہ مہینوں میں اسکینڈی نیویائی ممالک سے موصول ہونے والی بھاری طلب کو پورا کرنے کے لئے ترکی کے ضلع ایدرنے میں واقع کولون فرم پیریژا نے اپنے اوقات کار کو بڑھا کر 24 گھنٹے کر دیا ہے۔

فرم کے برآمداتی امور کے ذمہ دار براق سُو سیسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں فن لینڈ سے بھاری طلب موصول ہو رہی ہے۔ عام جراثیم کُش سے مختلف ہونے کی وجہ سے فن لینڈ میں ٹرکش کولون کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر سُپر مارکیٹوں کے داخلی حصوں اور ریستورانوں میں رکھنے کے لئے ٹرکش کولون کی طلب میں سنجیدہ سطح پر اضافہ ہوا ہے"۔

واضح رہے کہ وباء کے دوران وائرس سے بچاو کے لئے ماہرین کے، ماسک، سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش محلول یا پھر کولون کے استعمال کا مشورہ دینے کے بعد سے خاص طور پر کولون کے ساتھ دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

ضلع ایدرنے کے صنعتی زون میں قائم ترکی کی سب سے معتبر کاسمیٹک اور کولون فرم پیریژا کو امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیائی ممالک کے بعد اب اسکینڈی نیویائی ممالک میں سے خاص طور پر شمالی یورپی ممالک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن اور ڈنمارک جیسے ممالک سے بڑے پیمانے کے آرڈر مِل رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں