شیل نے تیل کے اخراج پرنائیجیریا کو زر تلافی دینے کی حامی بھر لی

سن1967 تا 1970 نائجیریا میں خانہ جنگی کے دوران شیل پیٹرولیم ڈویلپمنٹ کمپنی کی ملکیت تیل پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا تھا، جن سے تیل کے اخراج کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا تھا

1690060
شیل نے تیل کے اخراج پرنائیجیریا کو زر تلافی دینے کی حامی بھر لی

پیٹرولیم ادارے شیل نے جنوبی نائجیریا میں 1970 میں تیل کے اخراج کے ایک واقعے میں متاثرہ ہونے والی کمیونیٹز کو 95 ملین یورو زرتلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سن1967 تا 1970 نائجیریا میں خانہ جنگی کے دوران شیل پیٹرولیم ڈویلپمنٹ کمپنی کی ملکیت تیل پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا تھا، جن سے تیل کے اخراج کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا تھا۔

مقامی آبادی اس سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان اور اپنے زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کے تناظر میں زرتلافی کے لیے ایک طویل قانونی جنگ لڑتی رہی۔

 واضح رہے کہ شیل کمپنی تاہم اس واقعے کا الزام خانہ جنگی میں ملوث گروہوں پر عائد کرتی رہی ہے۔



متعللقہ خبریں