روس: گاز پروم کا حاصل کردہ زرِ مبادلہ 46.8 فیصد تک پہنچ گیا

روس کی انرجی کمپنی گاز پروم کی قدرتی گیس کی برآمدات سے حاصل کردہ آمدنی رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 46.8  فیصد اضافے سے 13 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

1654179
روس: گاز پروم کا حاصل کردہ زرِ مبادلہ  46.8 فیصد تک پہنچ گیا

روس کی انرجی کمپنی گاز پروم کی قدرتی گیس کی برآمدات  سے حاصل کردہ آمدنی رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 46.8  فیصد اضافے سے 13 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رشئین فیڈرل کسٹم سروس کے اعداد و شمار کے مطابق گاز پروم کی پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کا برآمداتی حجم بھی جنوری۔اپریل کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 15.9 فیصد اضافے سے 74.8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

مذکورہ دورانیے میں کمپنی کا گیس کی برآمد سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ بھی 46.8 فیصد اضافے سے 13بلین رہا ہے۔

دوسری طرف گاز پروم کی 1000مکعب میٹر قدرتی گیس کی برآمدی قیمت بھی ماہِ اپریل میں ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 172.7ڈالر سے بڑھ کر 185.5ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں