ترکی سے برآمداتی مال گاڑی چین کے لئے روانہ ہو گئی

بورون معدن سے لدی  ٹرین کو کل انقرہ سے تقریب کے ساتھ چین کے لئے روانہ کیا گیا

1574407
ترکی سے برآمداتی مال گاڑی چین کے لئے روانہ ہو گئی

ترکی سے چین کے لئے برآمداتی مال گاڑی کو ضلع قارس سے جارجیا روانہ کر دیا گیا ہے۔

بورون معدن سے لدی  ٹرین کو کل انقرہ سے تقریب کے ساتھ چین کے لئے روانہ کیا گیا۔

یہ برآمداتی مال گاڑی اندرونِ ملک مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی قارس پہنچی  جہاں سے اسے جارجیا کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرین 42 کنٹینروں پر مشتمل بورون معدن کو 2 براعظموں،  2سمندروں اور  5ممالک سے گزرنے کے بعدچین کے شہر شیان پہنچائے گی ۔

ٹرین کُل 8 ہزار 693 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد اپنی منزل پر پہنچے گی۔



متعللقہ خبریں