ترکی: 94 ممالک کو پستے کی برآمد سے 9 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پستے کی برآمدات سے 9 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزار  ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا

1525849
ترکی:  94 ممالک کو پستے کی برآمد سے 9 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

ترکی نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پستے کی برآمدات سے 9 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزار  ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین GAİB کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ  دورانیے میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، مالدیپ، آئرلینڈ اورجاپان  سمیت 94 ممالک کو 7 ہزار 864 ٹن پستے کی برآمد سے 9 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزارڈالر  زرمبادلہ کمایا گیا۔

پستے کی برآمد میں 1525 ٹن  کی برآمد سے جرمنی پہلے، 1423 ٹن کے ساتھ چین دوسرے اور 798 ٹن کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر  رہا۔



متعللقہ خبریں