ترکی: جنوری۔اکتوبر میں بالقانی ممالک کو 10 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات

کورونا وائرس  کے پیدا کردہ تمام منفی اثرات کے باوجود سربیا اور کوسووا کےلئے کی جانے والی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

1524313
ترکی: جنوری۔اکتوبر میں بالقانی ممالک کو 10 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات

ترکی سے حالیہ 10 ماہ کے دوران بالقانی ممالک کو 10 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں۔

ترکی برآمداتی اسمبلی TİM کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران البانیہ، بوسنیا ہرزیگوینیا ، بلغاریہ ، کروشیا، مونٹی نیگرو، کوسووا، شمالی مقدونیہ، رومانیہ، سربیا، سلووانیا اور یونان  سمیت  بالقانی جغرافیے کے لئے 10 بلین 213.6 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

جنوری۔اکتوبر کے دور میں سب سے زیادہ برآمدات 3 بلین 47.6  ملین ڈالر کے ساتھ رومانیہ کو کی گئیں۔ اس کے بعد ایک بلین 991.2 ملین ڈالر کے ساتھ بلغاریہ دوسرے، ایک بلین 391.2  ملین  ڈالرکے ساتھ یونان تیسرے اور ایک بلین 261.1 ملین ڈالر کے ساتھ  سلووانیا چوتھے نمبر پر رہا۔

کورونا وائرس  کے پیدا کردہ تمام منفی اثرات کے باوجود جنوری۔اکتوبر کے دورانیے میں بالقانی ممالک  میں سے سربیا اور کوسووا کےلئے کی جانے والی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں