جرمنی نے ترکی کےلیے سفری پابندیاں جزوی طورپر ہٹا دیں

جرمن وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق جن شہروں کےلیے سفری  پابندیاں ہٹائی گئیں ہیں ان میں آئیدن،موعلا،ازمیر اور انطالیہ شامل ہیں

1467293
جرمنی نے ترکی کےلیے سفری پابندیاں جزوی طورپر ہٹا دیں

 جرمنی  نے  کورونا  وائرس کے باعث  ترکی پر عائد سیاحتی پابندیاں جزوی طور پر ہٹا دیں۔

 جرمن وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق جن شہروں کےلیے سفری  پابندیاں ہٹائی گئیں ہیں ان میں آئیدن،موعلا،ازمیر اور انطالیہ شامل ہیں۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں  کو  ترکی سے جرمنی آنے کے  48 گھنٹوں کے دوران  اپنا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

 یاد رہے کہ جرمنی  نے کووڈ-19 کے باعث  31 اگست تک یورپی یونین اور شینگین ممالک کے علاوہ 160 ممالک  کےلیے سفری پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

 اس دوران  ترک وزیر برائے ثقافت و سیاحت  مہمت نوری ارسوئے  نے  ٹویٹر پر اپنے  بیان میں کہا کہ   ہم " صحت بخش سیاحت کے سرٹیفیکٹ پروگرام" کےلیے جرمن مہمانوں کا خیر مقدم کرنےکے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں