ترکی میں ماہِ جون میں مکانات کی ریکارڈ توڑ فروخت

ماہِ جون میں ایک لاکھ 92 ہزار مکانات نقد اور ایک لاکھ 2 ہزار مکانات قرضے پر فروخت کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ فروخت تھی

1454922
ترکی میں ماہِ جون میں مکانات کی ریکارڈ توڑ فروخت

ترکی میں ماہِ جون میں مکانات کی ریکارڈ توڑ فروخت کی گئی۔

گذشتہ مہینے میں ایک لاکھ 92 ہزار مکانات نقد اور ایک لاکھ 2 ہزار مکانات قرضے پر فروخت کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ فروخت تھی۔

ماہِ جون میں مکانات کی نقد فروخت سالانہ بنیادوں پر 209.7 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار 12 تک اور گروی کے اصول کے ساتھ قرضے پر خریدے گئے مکانات کی فروخت 1.286,9 فیصد کے اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار 504 تک پہنچ گئی۔

فروخت میں اس ریکارڈ اضافے کے پیچھے کارفرما عناصر سرکاری بینکوں کی طرف سے قرضوں پر شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے بعد معمولاتِ زندگی کی بحالی ہیں۔

اس سے قبل مہینے کی بنیادوں پر ماہِ جون کی بلند ترین فروخت جون 2018 میں کی گئی۔ اس مہینے میں ایک لاکھ 19 ہزار مکانات فروخت کئے گئے تھے۔ جبکہ گروی کے اصول پر سب سے بلند فروخت ستمبر 2019 میں 57 ہزار 219 مکانات کے ساتھ کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں