ترکی: چائے کی برآمدات میں 47.5 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران چائے کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 47.5 فیصد اضافہ

1436381
ترکی: چائے کی برآمدات میں 47.5 فیصد اضافہ

ترکی سے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 47.5 فیصد اضافے کے ساتھ 63 لاکھ 79 ہزار 810 ڈالر مالیت کی چائے برآمد کی گئی۔

مشرقی بحرِ اسود برآمد کنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی سے جنوری۔ مئی کے دورانیے میں 87 ممالک کو ایک ہزار 639 ٹن چائے برآمد کر کے 63 لاکھ 79 ہزار 810 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ چائے برآمد کی گئی ان میں بیلجئیم، جرمنی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سرفہرست ہیں۔

سال کے پہلے 5 ماہ میں بیلجئیم کو 556 ٹن چائے کی برآمد کر کے 22 لاکھ 98 ہزار 393 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا۔

بیلجئیم کے بعد 9 لاکھ 3 ہزار 165 ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ جرمنی دوسرے اور 5 لاکھ 83 ہزار 798 ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تیسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں