ترکی: تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے بعض سیکٹروں کی برآمدات میں کمی کے برعکس تازہ پھل اور سبزیوں کے سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

1382777
ترکی: تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ

یکم جنوری سے 19 مارچ کے دورانیے میں ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 27.6 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہی ہیں۔

مغربی بحر اسود برآمد کنندگان یونین کے سربراہ حق بہار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے بعض سیکٹروں کی برآمدات میں کمی کے برعکس تازہ پھل اور سبزیوں کے سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال یکم جنوری سے 19 مارچ کے دورانیے میں 8 لاکھ 58 ہزار ٹن کی برآمدات کی گئیں اور 4 کروڑ 55 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

رواں سال کے اسی دورانیے میں 9 لاکھ 56 ہزار ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کر کے 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔ برآمدات میں کلو گرام کے حساب سے 11.35 فیصد اور ملک میں داخل ہونے والے زرمبادلہ کے حساب سے 27.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حق بہار کے مطابق مذکورہ دورانیے میں 85 ممالک کو برآمدات کی گئیں۔ ان ممالک میں روس پہلے پر رہا اور اس کے بعد بالترتیب رومانیہ، یوکرائن، عراق، جرمنی، بلغاریہ، پولینڈ، سربیا، جارجیا اور سعودی عرب کا نمبر آتا ہے۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں