فرانس میں ہڑتالوں کا 14 واں دن ، کاروباری سرگرمیاں متاثر

فرانس میں مختلف شعبوں کے کارکنوں کی ٹریڈ یونینوں نے صدر امانویل ماکروں کے سرکاری پینشن کے نظام میں اصلاحات کے پروگرام کے خلاف اپنی ملک گیر ہڑتالیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

1325232
فرانس میں ہڑتالوں کا 14 واں دن ، کاروباری سرگرمیاں متاثر

فرانس میں مختلف شعبوں کے کارکنوں کی ٹریڈ یونینوں نے صدر امانویل ماکروں کے سرکاری پینشن کے نظام میں اصلاحات کے پروگرام کے خلاف اپنی ملک گیر ہڑتالیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 ان ہڑتالوں سے خاص طور پر فضائی اور ٹرین آمدورفت  کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان ہڑتالوں کا آج  مسلسل 14واں  دن ہے۔

 فرانسیسی ریل کمپنی ایس این سی ایف کے مطابق، اس کے تقریباﹰ تین چوتھائی ریل رابطے اس ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ہوائی اڈوں پر زمینی عملے کے احتجاج کے باعث بہت سی پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

 واضح رہے کہ حکومت  پینشن نظام میں مجوزہ اصلاحات میں سے کچھ واپس لے بھی چکی ہے تاہم ہڑتالی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا یہ پورا پروگرام ہی منسوخ کر دیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں