امریکہ نے 2 جنوبی سوڈانی وزرا٫ پر پابندیاں لگا دیں

خبر  کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کول مانانگ گوک اور وزیر برائے حکومتی امور مارٹن الیا لومورو کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے

1324569
امریکہ نے 2 جنوبی سوڈانی وزرا٫ پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ  نے جنوبی سوڈانی کے دو وزرا ٫کو ملک میں امن وامان کی بحالی  میں خلل  پیدا کرنے کے الزامات کےتحت بلیک لسٹ کردیا۔

خبر  کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کول مانانگ گوک اور وزیر برائے حکومتی امور مارٹن الیا لومورو کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

امریکی  محکمہ  خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے اپنی ذاتی دولت کی خاطر تنازعے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

  محکمہ خزانہ  نے    ان کے امریکہ  میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیےہیں اوران کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں