ترک معیشت کے حوالے سے فچ کی مثبت رپورٹ

ترک  لیرا ماہ جولائی سے ابتک ڈالر کے مقابلے استحکام  قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے

1298959
ترک معیشت کے حوالے سے فچ کی مثبت رپورٹ

بین الاقوامی  کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ  نے ترکی کی ریٹنگ کی بی بی  نیگیٹو  پر برقرار رکھتے ہوئے ظاہری حیثیت کو منفی سے جمود   کے طور پر  پیش کیا ہے۔

فچ نے اعلان کیا ہے کہ  ترک معیشت نے توازن  کی بحالی کے معاملے میں پیش رفت کی ہے، ماہ جولائی سے ابتک  گراوٹ کی جانب مائل رسک کے رحجان میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔

کرنٹ  لین دین توازن میں بہتری، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اقتصادی  ترقی کے عمل کا دوام اور افراطِ زر کی شرح میں گرواٹ اس رحجان میں بار آور ثابت ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں  اس پیش رفت میں شرح سود میں کمی، ترک لیرے کی قدر میں اضافہ، نسبتاً بہتر عالمی فنانس ماحول کے قیام اور امریکہ  کی جانب سے شام کے حوالے سے ترکی پر پابندیوں  کو ختم کرنا بھی موثر ثابت ہوا ہے۔

فچ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ترک  لیرا ماہ جولائی سے ابتک ڈالر کے مقابلے استحکام  قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے، ادارے نے سال 2019 کی شرح نمو کے تخمینے کو از سر نو تشکیل دیتے ہوئے 0٫3 سے 0٫9 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

فچ نے ترکی کے آئندہ برس 3٫1 اور سال 2021 میں 3٫6 فیصد سے ترقی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں