اگلے سال سے ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں بیرونی قرضے لیں گے:روس

وزیر خزانہ  آنتون سیلوناف نے بتایا کہ  اگلے سال سے بیرونی قرضوں کا حصول  ڈالر کے بدلے یورو یا چینی یوآن میں  ہوسکتا ہے

1268942
اگلے سال سے ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں بیرونی قرضے لیں گے:روس

روس     اگلے  سال سے اپنے بیرونی  قرضوں کا حصول امریکی ڈالر میں نہیں ہو گا۔

 نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ  آنتون سیلوناف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں  سے بات  چیت کرتے ہوئے  اس بات کا اظہار کیا  اور بتایا کہ  اگلے سال سے بیرونی قرضوں کا حصول  ڈالر کے بدلے یورو یا چینی یوآن میں  ہوسکتا ہے۔

 روسی سینٹرل بینک    کے مطابق ، ملک میں  عالمی ذخائر  میں امریکی ڈالر کا تناسب  گزشتہ سال 22اعشاریہ 7 فیصد  ،یورو کا  31اعشاریہ 7 فیصد اور چینی یو آن   کا 14 اعشاریہ 2 فیصد رہا ۔



متعللقہ خبریں