جاپان کے ساتھ تجارتی جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات ہو سکتے ہیں :جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور باہمی تعاون کا امکان موجود ہے

1253099
جاپان کے ساتھ تجارتی جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات ہو سکتے ہیں :جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور باہمی تعاون کا امکان موجود ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر جاپان تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر رضامند ہے تو جنوبی کوریا ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کرے گا۔

جنوبی کوریائی صدر نے ان خیالات کا اظہار ٹی وی پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کیا۔

 یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی جنگ خاصی شدت اختیار کرچکی ہے۔

امکان ہے   کہ اسی ہفتہ اواخر  پر تجارتی کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں