" بیراجوں کے منصوبوں میں گھپلا" کینیا کے وزیر خزانہ دھر لیے گئے

کینیا کے  وزیر خزانہ  ہنری روٹیچ      کو ملک میں دو بیراجوں  کے منصوبوں میں بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے ساتھ 27 افراد مزید شامل ہیں

1240840
" بیراجوں کے منصوبوں میں گھپلا" کینیا کے وزیر خزانہ دھر لیے گئے

کینیا کے  وزیر خزانہ  ہنری روٹیچ      کو ملک میں دو بیراجوں  کے منصوبوں میں بد عنوانی کے الزام میں  دھر لیا گیا ۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ، ان دونوں منصوبوں   کا مجموعی ٹھیکہ 450 ملین ڈالر تھا     جس میں اب وزیر موصوف اور دیگر 27 افراد  کو بد عنوانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ   ان  افراد نے  جعلی دستاویز  کے ذریعے منصوبوں میں  اضافی اخراجات ظاہر کیے تھے ۔

 اٹارنی جنرل نور الدین  حاجی   کا کہنا ہے کہ 27 افراد کی اس فہرست میں  ٹھیکے حاصل کرنے والی اطالوی کمپنی  CMC Dİ RAVENNA کے بعض اعلی حکام بھی شامل ہیں جنہوں نے  منصوبے کےلیے ملکی خزانے سے 165 ملین ڈالر    مزید ہتھیا لیے تھے ۔

 ملکی تاریخ میں  پہلی بار کسی وزیر کو  گرفتارکیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں