ترک اور جاپانی دوستی کے فاصلوں پر حاوی ہونے والی دو مملکتیں ہیں

حالیہ برسوں میں جاپان اور ترکی کے مابین تجارتی حجم  میں ہونے والا اضافہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے

1227979
ترک اور جاپانی دوستی کے فاصلوں پر حاوی ہونے والی دو مملکتیں ہیں

وزیرِ تجارت رخسار پیک جان  کاکہنا ہے کہ جاپانی اور ترک ایک دوسرے سے جغرافیائی لحاظ سے کافی دور  ہیں تا ہم فاصلوں پر دوستی کے حاوی ہونےو الی دو اقوام ہیں۔

ترک خارجہ تعلقات کمیٹی اور جاپانی بزنس فیڈریشن  کے  زیرِ اہتمام دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ"ترک و جاپانی فرموں کے  سی ای اوز  کے اجلاس سے" خطاب کرنے والی پیک جان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان اور ترکی کے مابین تجارتی حجم  میں ہونے والا اضافہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

وزیر رخسار پیک جان نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ ترکی اور جاپان   کا تجارتی میدان میں باہمی  تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر تجارت کے ایجنڈے میں آخری مرحلے تک پہنچنے والے ترکی۔جاپان اقتصادی شراکت داری معاہدے پر  مذاکرات بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی تکمیل کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں