جاپان عراق کو 1 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا،معاہدہ طے ہوگیا
حکومت عراق نے جنوبی بصرہ میں ایک آئل ریفائنری کو جدید بنانے کےلیے جاپانی عالمی تعاون ایجنسی کے ساتھ 1 ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ طے کیا ہے
حکومت عراق نے جنوبی بصرہ میں ایک آئل ریفائنری کو جدید بنانے کےلیے جاپانی عالمی تعاون ایجنسی کے ساتھ 1 ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ طے کیا ہے ۔
عراقی وزارت خزانہ کےمطابق ، معاہدے کی اس تقریب میں وزیر خزانہ فواد حسین اور بغداد میں متعین جاپانی سفیر ناو فومی ہاشو میتو نے شرکت کی ۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس قرضے کی رقم تقریباً 1 ارب ڈالرز ہے جس کی واپسی 40 سال میں کی جائے گی ۔
اس معاہدے کا مقصد پٹرول مصنوعات کے معیار کو بڑھاتےہوئے آئل ریفائنری کو جدید خطوط پر استوار اور اس کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔
اس سے پیشتر بھی جاپان نے جنوبی عراق کی بندرگاہوں ،پٹرول اور برقی کمپنیوں کی جدت پسندی کےلیے قرضے فراہم کیے تھے ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 مہینوں میں 87.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 60.1 بلین ڈالر تک گر گیا