پاکستان تیزی سے غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش ملک بن رہا ہے: صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اکاؤنٹنٹس اور اکاؤنٹنگ کی خدمات کی بڑے پیمانے پر طلب بڑھے گی

1201358
پاکستان تیزی سے غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش ملک بن رہا ہے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مواقع اور صارفین کی طلب کے حوالے سے سرمایہ کاری کی منزل بن رہا ہے۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اکاؤنٹنٹس اور اکاؤنٹنگ کی خدمات کی بڑے پیمانے پر طلب بڑھے گی۔

صدر نے ملک میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی تعلیم دینے کے علاوہ اکاؤنٹنسی اور آڈٹنگ کے قیام اور باقاعدہ بنانے پر ادارے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پروفیشنلز کو تکنیکی مہارت، اخلاقیات اور خودمختاری کا پاس کرنے کی وجہ سے عالمی سطح پر حاصل کردہ، شناخت اور احترام حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ اہم پالیسی ساز اداروں اور ریگولیٹرز کے تعاون کے ساتھ ریگولیٹری فریم ورک کو مستحکم بنانے کے لئے اپنا کردار جاری رکھے۔

صدر نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے اقتصادی محاذ پر بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جلد امن بحال ہوگا اور ہمسایہ ملک میں امن پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ نئے مالیاتی بل سے ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی، تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات حوصلہ افزاء ہیں، عالمی سطح پر مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم ضروری ہے، ٹیکنالوجی پر مبنی نالج اکانومی پر خصوصی توجہ درکار ہے ، معاشی ترقی کے لیے قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ اور مناسب استعمال یقینی بنانا ہو گا ،فشریز کے شعبے کو ترقی دے کر 10ارب ڈالر تک زرمبادلہ کمایا جا سکتاہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ،امن و امان کی بہتر صورتحال کے  باعث ملک میں سیاحت کو فروغ ملا ہے، رواں سال25لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ملک ہے، کارگیل کمنی پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ملکوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امید ہے افغانستان میں جلد امن و امان کا قیام ہو گا،پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا ،سی پیک کے تحت اقتصادی زونز سے صنعتی فروغ اور روزگار میسر آئے گا، تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج  نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔



متعللقہ خبریں