ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں چین کا تجارتی مرکز بن سکتا ہے:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم  مہاتیر محمد  نے کہا ہے کہ ان کا  ملک  جنوب مشرقی ایشیا میں چین کا تجارتی مرکز بننے    کا  اہل ہے۔

1187987
ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں چین کا تجارتی مرکز بن سکتا ہے:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم  مہاتیر محمد  نے کہا ہے کہ ان کا  ملک  جنوب مشرقی ایشیا میں چین کا تجارتی مرکز بننے    کا  اہل ہے۔

 یہ بات انہوں نے  دورہ چین سے قبل  ژن ہوا خبر ایجنسی   سے گفتگو کرتےہوئے کہی ۔

 انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا جس  میں دو طرفہ تعلقات  کے فروغ  کو  مرکز توجہ رکھا جائے گا۔

 مہاتیر محمد نے   بتایا کہ وہ بیجنگ میں  بی آر آئی فورم کے دوران چین سے متعلق اپنے نظریات  بیان کریں گے، بی آر آئی فورم   علاقائی ممالک  کےلیے  مفید ہوگا   جس سے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی ۔

انہوں نے کہا   کہ ملائیشیا  کا محل وقوع چین اور یورپ کے درمیان  ہے لہذا   ہمارا ماننا ہے کہ چین   کے تجارتی سامان  کےلیے ملائیشیا تجارتی مرکز بن سکتا ہے اور یہی صورت حال یورپ سے آنے والی مصنوعات کےلیے  کارآمد بن سکتی ہے، چین ہماری ترقی کے لیے مثال ہے     جس کے تجربات سے مزید فائدہ لیا جا سکتا ہے ۔

متعللقہ خبریں