وزیر ریلوے کی ترک سفیر سے ملاقات ،مشترکہ تعاون کی پیشکش

پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکُل کی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات ہوئی

1155126
وزیر ریلوے کی ترک سفیر سے ملاقات ،مشترکہ تعاون کی پیشکش

پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکُل کی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو جدید استوار پر ترقی دی جا رہی ہے خواہش ہے کہ ترک صدر طیب  ایردوان کے دورہ پاکستان کے دوران پاک-ترک ریل شراکت داری پر بھی عملی اقدامات ہوں۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترکی لوکوموٹو فیکٹری رسالپور میں شراکت داری کرے، پاکستان ریلوے تعاون کرے گا۔

 خوشی ہے کہ ترکی کی نجی ریل کمپنیاں مال اور مسافر بردار بوگیوں کے جاری ٹینڈر میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتِ حال میں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت پر ترکی اور ترک عوام کے مشکور ہیں۔

ترکی پاکستان کا انتہائ قابلِ اعتماد اور بھروسہ مند اسلامی بھائی ہے،پاکستان ترکی ہمیشہ ساتھ ساتھ ہیں۔

ترک سفیر یر داکل نے کہا کہ ترکی پاکستان کو ہاؤسنگ، سیاحت اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں بھر پور مہارت اور شراکت داری فراہم کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں