جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی پر پابندی لگا دی

امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی 'مہان ایئر' کی پروازوں پر جرمنی نے بھی پابندی عائد کر دی ہے

1111960
جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی پر پابندی لگا دی

امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی 'مہان ایئر' کی پروازوں پر جرمنی نے بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مہان ایئر پر الزام ہے کہ وہ ایران سے پاسداران انقلاب کے فوجیوں، جنگجووں اور اسلحہ کی شام منتقلی میں ملوث ہے ۔

یاد رہے کہ  امریکہ  نے ایران کی مہان ایئر فضائی کمپنی کو کچھ عرصہ قبل ہی  بلیک لسٹ کردیا تھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق، حکومت نے مہان ایئر کی میونخ اور ڈسلڈورف شہروں میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں