فلسطین اور فرانس کے درمیان کثیر الطرفہ معاہدے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی  اور فرانسیسی  ہم منصب  ژاں  ایو لی دریاں  کے درمیان  مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے

1102931
فلسطین اور فرانس کے درمیان کثیر الطرفہ معاہدے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی  اور فرانسیسی  ہم منصب  ژاں  ایو لی دریاں  کے درمیان  مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

 فلسطینی دفتر خارجہ  کے مطابق ، پیرس میں موجود المالکی   نے اپنے  فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کی  جس میں  تعلیم،بجٹ، باہمی تعاون ،شہری دفاع ،ماحولیات، پانی ،نجی شعبے   کی ترقی اور زرعی شعبوں میں  تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

 لی دریاں  نے اس  موقع پر  کہا کہ  فرانس    دو ریاستی حل  اور القدس   کو دونوں  ریاستوں  کےمشترکہ دارالحکومت  قرار دینے  اور خود مختار    فلسطینی ریاست کے قیام     کی مکمل حمایت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں