یورپی بجٹ پر بحث،مذاکرات ناکامی کا شکار

یورپی بجٹ کمشنر گنٹر اوٹنگر کے مطابق، یورپی ریاستوں کے نمائندے اور پارلیمان بجٹ کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے

1091424
یورپی بجٹ پر بحث،مذاکرات ناکامی کا شکار

سن 2019کے لیے یورپی بجٹ طے کرنے کے لیے جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

 یورپی بجٹ کمشنر گنٹر اوٹنگر کے مطابق، یورپی ریاستوں کے نمائندے اور پارلیمان بجٹ کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

 اس مقصد کے لیے دی جانی والی مہلت گزشتہ شب ختم ہو گئی تھی۔

 گنٹر کے بقول جلد ہی اس سلسلے میں ایک نیا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  اگر اگلے  سال  یکم جنوری  تک طے یورپی بجٹ طے نہیں ہو پایا تو یورپی یونین کو ہنگامی بجٹ کا استعمال کرنا پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں