ایران: 3 ماہ سے تنخواہیں بند، مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

ہوزستان کے شہر آبادان  کے بیسیوں مزدوروں نے 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے  کی وجہ سے بلدیہ کے احاطے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

1050443
ایران: 3 ماہ سے تنخواہیں بند، مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

ایران کے صوبے ہوزستان سے منسلک شہر آبادان  کے بیسیوں مزدوروں نے 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے  کی وجہ سے بلدیہ کے احاطے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا میں نشر ہونے والے ویڈیو مناظر میں مزدور احاطے کے داخلی دروازے کو بند کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک مزدور نے کہا ہے کہ تعمیر و مرمت کے شعبےمیں80 ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں علاوہ ازیں انہیں سماجی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں اقتصادی بحران کی وجہ سے بعض آجر  مزدوروں کی تنخواہیں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں