ایران کا معاشی بحران ،وزیر خزانہ بر طرف

ایرانی پارلیمان نے عالمی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے  تناظر  میں آج  وزیر مالیات مسعود کرباسیاں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا

1037809
ایران کا معاشی بحران ،وزیر خزانہ بر طرف

ایرانی پارلیمان نے عالمی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے  تناظر  میں آج  وزیر مالیات مسعود کرباسیاں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر مالیات کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں وہ منتخب ایوان کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی جس میں کرباسیاں کو 137 کے مقابلے میں 121 ووٹ ملے۔

 دو ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ مسعود کرباسیاں صدر رواں مہینے حسن روحانی کی کابینہ سے برخاست کئے جانے دوسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر محنت علی ربیعی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں