قطر اور ترکی کے درمیان 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے

اس معاہدے کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین مقامی کرنسی کے ذریعے  تجارت  میں آسانیاں لانے سمیت مالی استحکام  کو تقویت  دیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

1035448
قطر اور ترکی کے درمیان 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے

قطر کی جانب  سے ترکی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے فیصلے کے حوالے سے پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینل اور قطری سنٹرل بینک کے درمیان  دوہا میں منعقدہ تقریب  کے ساتھ سیواپ  معاہدے پر دستخط  کر دیے گئے ہیں۔

اس معاہدے پر ترکی کی جانب سے سنٹرل بینک کے گورنر مراد چیتن قایا اور قطری  ہم منصب عبداللہ بن سعود الا تھانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے حکام بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین مقامی کرنسی کے ذریعے  تجارت  میں آسانیاں لانے سمیت مالی استحکام  کو تقویت  دیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ ملکی مالی ذخائر کو تقویت دینے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

معاہدے کے دائرہ کار میں ابتدائی مرحلے پر تین ارب ڈالر کو استعمال کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں