"بوئنگ" نے ایران کو طیاروں کی فراہمی سے منع کر دیا

امریکی  طیارہ ساز کمپنی "بوئنگ" نے ایرا ن کو طیارے دینے سے معذرت کر لی ہے جس کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد کیا گیا ہے

987828
"بوئنگ" نے ایران کو طیاروں کی فراہمی سے منع کر دیا

امریکی  طیارہ ساز کمپنی "بوئنگ" نے ایرا ن کو طیارے دینے سے معذرت کر لی ہے۔

اس نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد کیا ہے۔

بوئنگ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ  ہم نے ایران کو کوئی طیارہ مہیا نہیں کیا ہے،اس وقت ہمارے پاس ایران کو طیارے بیچنے کا کوئی لائسنس بھی نہیں  ہے لہذا  ہم کوئی طیارہ ایران کے حوالے نہیں کریں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران سے جولائی 2015 میں طے شدہ  معاہدے  سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف مختلف نوعیت کی نئی پابندیاں عائد کردی  تھیں جن  میں محکمہ خزانہ کی ایران کی فضائی کمپنیوں پر حال ہی میں عائد کردہ پابندیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جوہری  معاہدے  کے نتیجے میں سابق صدر اوباما کی انتظامیہ نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کردی تھیں جس کے بعد بوئنگ اور ائیر بس سمیت طیارہ ساز کمپنیوں کو ایران سے کاروبار کے لیے امریکی محکمہ خزانہ سے لائسنس کے حصول کا پابند ٹھہرایا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں