صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کے خلاف محصولات بڑھادیئے،چین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی

صدر ٹرمپ نے " چینی معاشی جارحیت" نامی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے جس کے تحت چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پرتقریباً 50ارب ڈالرمالیت کے محصولات  عائد ہوں گے ۔

935759
صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کے خلاف محصولات بڑھادیئے،چین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر مزید محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے "چینی معاشی جارحیت" نامی  ایک یادداشت پر دستخط کردیئے جس کے تحت چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پرتقریباً 50ارب ڈالرمالیت کے محصولات  عائد ہوں گے ۔

 وائٹ ہائوس کے مطابق، اس اقدام کا مقصد امریکی ٹیکنالوجی کی چوری کو روکنا ہے۔

 چین نے کہا ہے کہ وہ اس امریکی اقدام کے جواب اور اپنے مفادات کے دفاع کے لئے ہر ممکن جوابی کارروائی کریں گے۔

امکان ہے کہ  اس معاملے سے عالمی تجارتی جنگ کے خدشات مزید بڑھ جائیں گے۔

بتایا گیا  ہے  کہ امریکہ کی جانب سے تقریباً 100 چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تاحال ان مصنوعات پر ٹیکس عائد کئے جانے کی حد نہیں بتائی گئی ہے تاہم، امریکی تجارتی نمائندے  کے مطابق چین کے  اعلی  ٹیکنالوجی کے حامل  شعبے کو ہدف بنایا جائے گا جبکہ امریکہ میں چینی سرمایہ کاری کو بھی محدود کیا جائے گا جبکہ دیگر شعبوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں چین سے درآمد کی جانے والی جدیدٹیکنالوجی کی اشیاء خاص طور پر شامل کی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں